شاہد آفریدی نے بھی ای ین چیپل کو آئینہ دکھادیا

شاہد آفریدی نے بھی ای ین چیپل کو آئینہ دکھادیا

  

کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی سابق آسٹریلوی کپتان ای ین چیپل کو آئینہ دکھا دیا۔شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد ٹویٹر پرٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ چیپل کی بھی خبر لی، جنھوں نے ٹیسٹ سیریز میں اپنی ٹیم کی 0۔3 سے کامیابی کے بعد آسٹریلوی بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان ٹیم کو اپنے ملک میں مدعو ہی نہ کرے، انھوں نے مصباح الحق کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ ’’ شاباش پاکستان، حفیظ نے بہترین کپتانی کے ساتھ عمدہ اننگز بھی کھیلی، جنید خان اور شعیب ملک نے بھی اچھا پرفارم کیا، کیا ای ین چیپل آپ نے میچ دیکھا؟‘‘۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -