مستقبل کے اسٹارزکی صلاحیتوں کونکھاریں گے:شہریارخان

مستقبل کے اسٹارزکی صلاحیتوں کونکھاریں گے:شہریارخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ مستقبل کے اسٹار کرکٹرزکی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائیگی، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ابھرتے ہوئے کرکٹرزکیلئے زیادہ سے زیادہ غیرملکی ٹورزکا بھی اہتمام کیا جائیگا تاکہ انھیں انٹرنیشنل کھیل کا تجربہ بھی میسر آئے۔میڈیا غیر رسمی گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ پی سی بی اپنے منصوبے کے تحت ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کوشاں ہے، اہل کرکٹرزکومیرٹ کی بنیاد پر منتخب کرکے ان کی صلاحیتوں میں نکھار لایا جائیگا، اس ضمن میں ملک میں کرکٹ اکیڈمیزکاجال بچھارہے ہیں۔