آسٹریلیا میں جاری سائیکل ریس کے آخری مرحلے میں کالیب ایون کامیاب

آسٹریلیا میں جاری سائیکل ریس کے آخری مرحلے میں کالیب ایون کامیاب

  

سڈنی ( آئی این پی)آئر لینڈ کے سائیکلسٹ سیم نے ریس کے دوران دوسرا جبکہ سلوواکیہ کے پیٹر ساگن نے تیسرا نمبر حاصل کیا۔ آسٹریلیا میں ہونے والی سائیکل ریس کے آخری مرحلے میں میزبان ملک کے سائیکلسٹ کالیب ایون نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والی سائیکل ریس کے آخری روز دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

دنیا بھر سے شامل ماہر سائیکلسٹس نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کیلئے خوب محنت کی۔میزبان ملک کے رائیڈر کالیب ایون نے 22 لیپس پر مشتمل فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے فتح کے جھنڈے گاڑھے۔ انہوں نے مسلسل دوسرے سال ایونٹ کے ٹائٹل پر قبضہ جمانے کا اعزاز احاصل کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -