ایل ڈی اے ون ونڈ و سیل،ایک ماہ میں 5ہزار درخواستوں پر عملدرآمد

ایل ڈی اے ون ونڈ و سیل،ایک ماہ میں 5ہزار درخواستوں پر عملدرآمد

  

لاہور( اپنے خبر نگار سے )لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ون ونڈو سیل نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہریوں کی پانچ ہزار درخواستوں پر عمل در آمد کیا ‘ شہریوں کی طرف سے 15دسمبرسے 14جنوری تک ایل ڈی اے کے دفتر ون ونڈو سیل پر سات ہزار چار سو 87درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے چار ہزار نو سو 87درخواستیں نمٹا دی گئیں ۔ ہر روز اوسطاً250درخواستیں وصول ہوئیں جبکہ166نپٹائی گئیں۔ اس طرح یہاں عوامی درخواستیں نپٹانے کی شرح66.6فی صد رہی۔این او سی کے اجراء کے لئے جمع کروائی جانے والی681درخواستوں میں سے 382اور این او سی چالان کے اجراء کے لئے موصول ہونے والی164میں سے112درخواستیں نپٹا دی گئیں۔ ٹرانسفر لیٹر کے اجراء کے لئے جمع کروائی جانے والی484میں سے 296درخواستیں اوربلڈنگ پیریڈ ایکسٹینشن کے چالان کے اجراء کی227میں سے170درخواستیں نپٹادی گئیں ۔فزیکل پوزیشن کی115میں سے84 اور پوزیشن آرڈر کی12میں سے12خواستوں پر کارروائی کی گئی ۔سب ڈویژن چالان کے اجراء کی47میں سے25اور سب ڈویژن آرڈر کے اجراء کی52میں سے 38درخواستیں نپٹائی گئیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -