میو اور سروسز ہسپتال کی لیبارٹریوں ، وارڈز میں چوہوں کی بھر مار

میو اور سروسز ہسپتال کی لیبارٹریوں ، وارڈز میں چوہوں کی بھر مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )میواورسروسزہسپتال کی لیبارٹریز اور وارڈزمیں چوہوں کی بھرمار۔علاج معالجہ مشکلات سے دوچارہوگیا۔ انتظا میہ کا کہنا ہے کہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق میوہسپتال اورسروسزکی لیبارٹریزاوروارڈزچوہوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں،دونوں ہسپتالوں کی عمارتیں بوسیدہ ہونے کی وجہ سے چوہوں نے چھتوں اورفرش سمیت دیواروں میں اپنی پناہ گاہیں بنارکھی ہیں،چوہوں کی بھرمارکی وجہ سے لیبارٹریزمیں آئے روزطبی آلات اورمشینری کی تاریں کترنامعمول بن چکاہے۔تاریں کترنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں،میواورسروسزکی بوسیدہ عمارتوں کی مرمت کے لیے سرے سے فنڈزہی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے چوہوں کاخاتمہ بھی ممکن نہیں بنایاجاسکا۔دونوں ہسپتالوں کی انتظامیہ کاکہناہے کہ چوہوں کومارنے کے لیے موثراقدامات کیے جارہے ہیں۔