سفاری زو، فوڈ کورٹ اور پلے لینڈ کو منظور کر دہ ڈیزائن کے تحت مکمل کرنیکی ہدایت

سفاری زو، فوڈ کورٹ اور پلے لینڈ کو منظور کر دہ ڈیزائن کے تحت مکمل کرنیکی ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)رکن قومی اسمبلی و چےئر مین سٹےئر نگ کمیٹی برائے وائلڈلائف محمد افضل کھوکھر نے سفاری زو لاہور میں زیر تعمیر فوڈ کورٹ اورپلے لینڈکے کنٹریکٹرز کو منظور کردہ ڈیزائن اورصفات کے مطابق کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے یہ بات ڈائریکٹرجنرل جنگلی حیات کے دفتر 2۔ساندہ روڈ پر ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد عیاض خان ، ڈائریکٹر چڑیاگھرچودھری شفقت علی،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سفاری زوسید ظفرالحسن، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود،ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ میاں حفیظ احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہورحسن علی سکھیرا، فوڈ کورٹ اورپلے لینڈ کے کنٹریکٹرز صاحبان بھی موجود تھے ۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ منظور کردہ سفارشات اورمعیار سے ہٹ کرتیارکردہ سہولیات کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ کورٹ کو جنگل کا تاثرپیش کرنا چاہیے اورروشنی کے ایفیکٹس بھی متاثر کن ہونا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سفاری زو میں رہائشی بلاک کے گرد کمپاؤنڈ وال بنائی جائے اورسیوریج کے نظام میں بہتری لانے کیلئے واسا حکام کے ساتھ ملکر پلاننگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی معاملات کے حوالے سے مرکزی دفتر کے ساتھ کنٹرول روم تیار کیا جائے اورسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے نظام کوبہتربنایاجائے۔ ڈائریکٹرجنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خا ن فیز IIکے حوالے سے سفاری زو میں مزید سہولیات اوربہتری کے حوالے سے تیارکردہ سفارشات پر حتمی غور کیلئے سات رکنی تشکیل دے دی ہے جس میں ڈائریکٹر چڑیاگھرچودھری شفقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہورحسن علی سکھیرا،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اعظم،سب ڈویژنل آفیسر بلڈنگز، کنسلٹنٹ فرم کے عمراسلم شامل ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -