نوازشریف نے عدالت عظمیٰ میں تاریخ کا بڑا یو ٹرن لیا،فرخ جاوید مون

نوازشریف نے عدالت عظمیٰ میں تاریخ کا بڑا یو ٹرن لیا،فرخ جاوید مون

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں نوازشریف نے تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے اورثابت ہوگیا ہے کہ نوازشریف نے کرپشن اورمنی لانڈرنگ کرکے اپنے بچوں کے نام پراربوں روپے کے فلیٹ خریدے اورغریب قوم کوٹیکا لگایا تھا۔

جس کی تصدیق برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی کردی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ حکومت کے تنخواہ داردرباری بھی اب روزانہ جھوٹ بول بول کرتھک گئے ہیں کیونکہ انہیں پتا چل گیا ہے کہ وہ پاناما کی دلدل میں بری طرح پھنس چکے ہیں اب وزیراعظم کواحتساب کی تلوارسے کوئی نہیں بچاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام کیخلاف عمران خان کی جدوجہد آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اورقوم جاگ گئی ہے میلبرن کی کرکٹ گراؤنڈ سے لیکر بلوچستان تک ’’گونوازگو‘‘ کے نعرے لگ رہے ہیں اورنوازشریف کی بادشاہت کا سورج جلد ہی غروب ہونے والا ہے وہ مہینوں نہیں بلکہ چند دنوں کے مہمان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ عوام کی عدالت سے جیت چکے اورانشااللہ جلد ہی عدالت سے بھی جیتیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -