قومی زبان پر مشتمل اسلامی روایات کا امین نصاب لاگو کیا جائے،غلام عباس صدیقی

قومی زبان پر مشتمل اسلامی روایات کا امین نصاب لاگو کیا جائے،غلام عباس صدیقی

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک بھر میں قومی زبان پر مشتمل اسلامی اقدار وروایات کا امین نصاب فوری لاگو کریں۔ اسلامی تحریک طلبہ کے چیئرمین غلام عباس صدیقی،صدر شاہد نذیر،جنرل سیکرٹری ذکی الدین،ترجمان محمد عدنان نے صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کی طرف سے نصاب تعلیم سے قائداعظم،علامہ اقبال ؒ ،نظریہ پاکستان کے اسباق خارج کرنے اور انگریزوں کی تعریفیں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نصابی کتب میںآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مقبوضہ علاقے ظاہر کرنے والی حکومت اپنی غیر سنجیدگی یا ملک دشمنی پر غور کرتے ہوئے اپنے اعزائم سے باز آجائے۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کا دشمن نیا پاکستان کسی صورت قبول نہیں ہے ۔ایسے نئے پاکستان کی اسلامیان پاکستان کو ہرگزہرگز ضرورت نہیں ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -