تمام پاکستانی ملکی سلامتی کیلئے متحد ہو جائیں،شہیر سیالوی

تمام پاکستانی ملکی سلامتی کیلئے متحد ہو جائیں،شہیر سیالوی

  

لاہور(پ ر)سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کی جانب سے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو ملکی سلامتی کی خاطر اکٹھا ہوجانا چاہیے۔ یہ بات تنظیم کے صدر شہیر سیالوی نے ایک مقامی سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ وقت ہم سے اتحاد کا مطالبہ کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تر فرقہ ورانہ مسائل کو پسِ پشت رکھ کر پاکستان کی خاطر ایک ہوجانا چاہیے۔ سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے قیام کا مقصد ہی یہی ہے۔ ایس وائے پی ملکی سلامتی کے اداروں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -