عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس جاری

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس جاری

  

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام جمعرات کو منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاری جاری ہے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی ، قاری جمیل الرحمن اختر،پیرمیاں محمدرضوان نفیس،قاری علیم الدین شاکر،مولانا خالدمحمود،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری محبوب الحسن طاہر،قاری عبدالعزیزپر مشتمل کمیٹی دینی تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے دعوت نامہ پیش کررہی ہے۔

جمعیۃ علماء اسلام کے رہنما مولانا محب النبی،جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم ،جماعت اسلامی کے رہنماؤں لیاقت بلوچ،،میاں مقصوداحمد ڈاکٹرفریداحمدپراچہ ،مولانا عبدالمالک،جمعیۃ علماء اسلام س کے رہنمامولانا عبدالرؤف فاروقی،تنظیم اسلامی کے عاکف سعید ، مرکزی جمعیۃ اہلحدیث کے مولانا علامہ زبیر احمد ظہیر ، قاری زواربہادر،مولانا محمدخان لغاری،مولانا سید محمود میاں،حافظ اسعد عبید ، مولانا عبد ا لخبیر آ ز اد ، ظہیرالدین بابرایڈوکیٹ،مولانا سید رشید میاں،مولانا مفتی عزیزالرحمن سمیت کئی دینی رہنماؤں ،علماء کرام اور مدارس کے مہتممین سے ملاقات کی اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔علماء نے کہا کہ مسلمان ناموس رسالتﷺ پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے ،نبی مہربان ﷺ کی عزت وناموس پر سب کچھ قربان کردیں گے گستاخوں کوکنٹرول کرناحکومت کا اولین فرض ہونا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -