قیصر شریف الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسو سی ایشن کے صدر،راؤ شاہدجنرل سیکرٹری منتخب

قیصر شریف الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسو سی ایشن کے صدر،راؤ شاہدجنرل ...

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات گزشتہ اتوار الحمرا ہال مال روڈ لاہور میں ہوئے جس میں پروگریسو پینل اور پروڈیوسر پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا. الیکشن میں کل607 میں سے 523 ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا.۔حتمی نتائج کے مطابق پروگریسو پینل کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی. جبکہ صدر, سینئر نائب صدر اور گورنگ باڈی کی چار نشستوں پر پروڈیوسر پینل کامیاب قرار پایا. پروڈیوسر پینل کی طرف سے قیصر شریف صدر منتخب ہوے جنھوں نے 263 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل پروگریسو پینل کے صدارتی امیدوار سید کرار حسین نے 259 ووٹ حاصل کیے. سینرنائب صدرکی نشست پر سید تنزیل گیلانی نے 256 جبکہ ان کے مد مقابل پروگریسو پینل کے ظہیر احمد کاہلوں نے 253 ووٹ حاصل کیے.جبکہ 2 نائب صدور کی نشستوں پر پروگریسو پینل کے امیدوار عمر ملک 257اور رضوان جرال 246 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوے. جنرل سیکرٹری کی نشست پر پروگریسو پینل کے راؤ شاہد نے 269 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل نوید عالم نے 250 ووٹ حاصل کیے. جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر آمنہ منور قریشی 284 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں . فنانس سیکرٹری کی نشست پر پروگریسوپینل کی امید وار عفیفہ راؤ نے277 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل شبیر چوہدری نے 240 ووٹ حاصل کیے. سیکرٹری انفارمیشن پر پروگریسو پینل کے امیدوار اسد جعفری سب سے زیادہ 290 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ٹھہرے گورننگ باڈی کی کل 7 نشستوں کے نتائج کے مطابق مہوش اکرم 277 ,عتیق چوہدری 275،کامران خان 266 ,مہر نوید 258،حشام احمد 255،رضوان زیب 246 اور عرفان اسلم نے 239 ووٹ حاصل کیے. اس طرح پروڈیوسر پینل نے گورننگ باڈی کی 4 نشستیں جبکہ پروگریسو پینل نے 3 نشستیں حاصل کیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -