سٹا ک مارکیٹ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچنا حکومتی معاشی پالیسیوں کا ثمر ہے،راجہ عدیل

سٹا ک مارکیٹ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچنا حکومتی معاشی پالیسیوں کا ثمر ...

  

لاہور(پ ر)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے سٹا ک مارکیٹ انڈیکس 49210کی بلند ترین سطح پر پہنچنا حکومتی معاشی پالیسیوں کا ثمر ہے۔

3کاروباری دنوں میں انڈیکس میں652کا اضافہ ہوا اور سٹاک مارکیٹ سرمایہ 64ارب بلند ہوا انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سرگرم عمل ہیں اور سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کا نیا ریکارڈ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوہامارکیٹ شہید گنج کے تاجروں سے گفتو گرتے ہوئے کیا ۔ راجہ عدیل نے کہا کہ حکومتی معاشی پالیسیوں سے ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر باقاعدہ تجارتی سرگرمیوں کا آغا ز ہوگیا ہے چین سے آنے والے کنیٹنرز کو حکومتی سیکیورٹی میں گوادر بندرگاہ تک پہنچایا جارہا ہے جس سے پاکستان کو راہداری کی مد میں اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ فنکنشنل ہونے سے وسطی ایشیائی ریاستیں بھی اس بندر گاہ کو استعمال کرینگی نیز تیز ترین ذرائع آمدورفت کے استعمال سے پاکستانی اشیاء کی بیرون ملک ترسیل سے پاکستانی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا ۔جس سے ملک ترقی کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -