ثناء ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے 20جنوری کو لاہور آئیں گی

ثناء ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے 20جنوری کو لاہور آئیں گی
 ثناء ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے 20جنوری کو لاہور آئیں گی

  

لاہور( این این آئی) فلمسٹار ثناء ڈرامہ ڈائریکٹر کاشف نثار کی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے لئے 20جنوری کو لاہور آئیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ڈائریکٹر کاشف نثار نے فلمسٹار ثناء کو اپنی نئی ڈرامہ سیریل میں اداکار نعمان اعجاز کے مد مقابل مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا ہے جس کی ریکارڈنگ کے لئے ثناء 20جنوری بروز جمعہ کو لاہور پہنچیں گی ۔ ثناء لاہور میں چار روز تک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد واپس کراچی روانہ ہو جائیں گی اور دوسرے سپیل کے لئے فروری میں پھر واپس آئیں گی ۔

مزید :

کلچر -