ڈرامہ سیریل’’لیکن‘‘کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری

ڈرامہ سیریل’’لیکن‘‘کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی اداکارہ سارہ خان ڈرامہ سیریل’’لیکن‘‘میں کام کرنے کے لئے پاکستان پہنچ گئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سارہ خان کو’’ کلاچی میڈیا انٹرنیشنل‘‘ نے اپنے مذکورہ پراجیکٹ میں لیڈرول کے لئے کاسٹ کیا ہے جس کے پروڈویوسراقبال انصاری اور ڈائریکٹرفرقان ٹی صدیقی ہیں۔ڈرامے کی رائٹرثروت نذیر،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر معیزصدیقی اور فیضان حیدرہیں جبکہ کاسٹ میں نسرین قریشی،عتیقہ اوڈوھواور فردوس جمال کے ساتھ ساتھ دئگر بہت سے فنکار شامل ہیں۔

’’لیکن‘‘کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری ہے۔سارہ خان نے کراچی پہنچنے پر اپنے ایک انٹرویومیں کہا کہ مجھے پاکستان میں اپنے پہلے پراجیکٹ کے لئے بہت پیار ملا اور یہاں کسی طرح کی کوئی مشکل پیش نہیں آئی بلکہ مجھے یاسے ہی لگا جیسے میں ممبئی میں کا م کررہی ہوں کیونکہ سب نے میرابہت خیال رکھا۔سارہ خان نے مزیدکہا کہ مجھے اپنے پہلے ڈرامے کی کامیابی سے بہت حوصلہ ملا یہی وجہ ہے کہ اب میں پاکستان میں دوبارہ کام کررہی ہوں۔یادرہے کہ سارہ خان نے اس سے پہلے ڈرامہ سیریل’’بے خودی‘‘میں کام کیا تھا جو ان دنوں نجی ٹی وی سے آن ایئر ہے۔

مزید :

کلچر -