پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی دنیا بھر میں مقبولیت

پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی دنیا بھر میں مقبولیت

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی دنیا بھر میں مقبولیت متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں کے حقوق بیرون ملک بھاری معاوضے پر فروخت جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ٹی وی ڈراموں میں’’ بن روئے‘‘،’’ اڈاری ‘‘،’’من مائل‘‘،’’ ذرا یاد کر‘‘،’’ قید تنہائی‘‘،’’ میرے قاتل میرے دلدار‘‘،’’ من وسلوی‘‘،’’ کدورت ‘‘،’’وصل‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔انٹرنیٹ اور باہر ٹی وی چینلز پر ہمارے ڈرامے اور فلموں کی نمائش سے ہمارے فنکاروں کا عالمی سطح پر بھر پور تعارف ہو رہا ہے جبکہ مختلف ممالک فن کاروں کا ہمارے فنکاروں کے ہمراہ دوستی اور کاسٹنگ کے حوالے سے تعلقات میں وسعت پیدا ہو رہی ہے۔نیز مشترکہ پروڈکشن کو بھی فروغ مل رہا ہے۔پاکستان بھر کے پروڈیوسرز میں معیاری ڈرامہ سیریلز اور فلمیں بنانے کے حوالے سے صحت مند رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

مزید :

کلچر -