پاکستان میں خواتین کو ظلم برادشت کرنے کی عادت ہوچکی ہے ،صائمہ اختر

پاکستان میں خواتین کو ظلم برادشت کرنے کی عادت ہوچکی ہے ،صائمہ اختر
 پاکستان میں خواتین کو ظلم برادشت کرنے کی عادت ہوچکی ہے ،صائمہ اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ صائمہ اخترنے کہاہے کہ پاکستان میں خواتین کو ظلم برادشت کرنے کی عادت ہوچکی ہے بد قسمتی سے ہمارے ہاں جو حقوق مردوں کوحاصل ہیں عورتوں کو ان سے محروم رکھا جا تا ہے جبکہ اسلام نے عورت اور مرد کو برابرقرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باشعور عورت کو ہر جگہ جنس اور نسلی معیار کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو سخت زیادتی کے مترادف ہے جبکہ دیگر ممالک میں عورتوں کو مردوں سے زیادہ حق دیا جاتا ہے جس سے وہاں کی عورتوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمارے ہاں عورت کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ۔صائمہ اخترنے کہاکہ ہم سب کو اپنے رویے کو پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور معاشرے میں پیار محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں کھانا تو بھول سکتی ہوں مگر ریاض کرنا نہیں بھولتی ۔مسلسل ریاض کے ساتھ ہی گائیکی میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے گلوکاروں کو اکیڈمی کی حیثیت رکھنے والے گائیکوں کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے تاکہ ان کی گائیکی میں نکھار پیدا ہوسکے ۔
صائمہ اختر نے مزید بتایا کہ میں ان دنوں لاہور اور دیگر شہروں میں ہونے والے میوزیکل شوز میں پرفارم کررہی ہوں۔پرستاروں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی کسی اعزاز سے کم نہیں ہوتی۔

مزید :

کلچر -