سنجے دت کی سوانح حیات پر فلم کی عکسبندی شروع

سنجے دت کی سوانح حیات پر فلم کی عکسبندی شروع
 سنجے دت کی سوانح حیات پر فلم کی عکسبندی شروع

  

ممبئی(اے پی پی) اداکار سنجے دت کی سوانح حیات پر فلم کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ فلم فلمساز راج کمار ہیرانی بنا رہے ہیں جس کے لئے انھوں نے سنجے سے ان کی زندگی پر فلم بنانے کے معاملات ان کی اسیری کے دنوں میں طے کر لئے تھے۔ذرائع کے مطابق ممبئی میں فلم کا پہلا شاٹ ایک مزاح سے بھر پور سین تھا اور اس موقع پر تمام ٹیم میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا،فلم میں سنجے کی جوانی کا رول اداکار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے والد سنیل دت کا کردار اداکار پاریش راول،ایک صحافی کا کردار انوشکا شرما اور فلم کی ہیرؤن یعنیً مادھوری ڈکشت کا کریکٹر سونم کپور ادا کریں گی۔فلم میں سنجے کی والدہ ماضی کی مشہور اداکارہ نرگس کے کردار کے لئے اداکارہ ابھی فائنل نہیں کی گئی ہیں۔

،یاد رہے کہ راج کمار ہیرانی اس سے قبل ’’پی کے‘‘’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘اور’’تھری ایڈیٹس‘‘جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنا چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -