پروڈیوسر یار محمد شمسی صابری کارخسانہ نورکے انتقال پرگہرے دکھ کااظہار

پروڈیوسر یار محمد شمسی صابری کارخسانہ نورکے انتقال پرگہرے دکھ کااظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد پروڈیوسر و پروموٹر یار محمد صابری نے معروف شاعرہ،نغمہ نگار،رائٹر اور صحافی رخسانہ نورکے انتقال پرگہرے دکھ کااظہارکیاہے اورفلمی صنعت کی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیاہے ۔یار محمد شمسی صابری نے کہا ہے کہ رخسانہ نورفلم انڈسٹری کے چندنامور فلمی رائٹرزمیں شامل ہیں جنہوں نے ایک طویل عرصے تک سلورسکرین کے لئے شاہکار فلمیں تحریر کیں ۔وہ ادبی اور ثقافتی حلقوں میں یکساں مقبول تھیں۔پروفیشنل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کاایک اسلوب یہ بھی تھاکہ وہ اخلاقی روایات واقدارکے پاسدار تھیں ۔ان کی فنی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔

مزید :

کلچر -