حکومت بلوچستان اور روسی کمپنی میں ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ،ایم آئی 17 کا نیا ماڈل فروری کے وسط تک ملے گا

حکومت بلوچستان اور روسی کمپنی میں ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ،ایم آئی 17 کا ...
حکومت بلوچستان اور روسی کمپنی میں ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ،ایم آئی 17 کا نیا ماڈل فروری کے وسط تک ملے گا

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت بلوچستان اور روسی کمپنی میں ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے،ایم آئی 17ہیلی کاپڑ کا نیا ماڈل فروری کے وسط تک مل جائے گا۔

ہمارے موقف میں کوئی تضاد نہیں آیا،وزیر اعظم کا دفاع کیا جا رہا ہے:اسد عمر

تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر خریدنے کے لئے ایک ارب 62کروڑ روپے کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ایم آئی 17ہیلی کاپٹرکو سامان بردار جہاز کے طور پر بھی استعمال کیاجس سکتاہے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں ہیلی کاپٹر کی سیٹیں 14 سٹریچرز میں بھی تبدیل کی جا سکیں گی۔ہیلی کاپٹر میں اہم شخصیات کے لیے 14 نشستیں جبکہ عام مسافروں کے لیے 26نشتیں رکھی گئی ہیں۔ہیلی کاپٹرز کو امدادی کاروائیوں میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔واضح رہے کہ بلوچستان حکومت اس سے پہلے بھی لیئرجیٹ طیارہ خرید چکی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -