پاکستانی شاعری انگریزی میں کے موضوع پر سیمینار

پاکستانی شاعری انگریزی میں کے موضوع پر سیمینار

  

لاہور (پ ر)لاہور لیڈز یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام پاکستانی شاعری انگریزی میں ،کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ معروف انگریزی شاعر اطہر طاہر نے خصوصی شرکت کی۔پروگرام کی صدارات ڈین شعبہ سوشل سائنسز ڈاکٹر نسیم ریاض بٹ نے کی۔ مہمان خصوصی نے کلاسیکل شاعری اور بعد کی رومانٹ موومنٹ اور بیسویں صدی کے مختلف ادوار کی اہمیت اور شاعری کی جدتوں کے بارے میں پر مغز گفتگو کی۔ اطہر طاہر نے عصر حاضر کے موضوعات پر خوبصورت اور دلکش شاعری کی اقسام حاضرین کو پیش کیں۔ ڈین شعبہ سوشل سائنسز ڈاکٹر نسیم ریاض بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہذیب و تمدن،معاشرتی ادوار اور ترقی،فطرت اور رومانیت کے پہلوں کو سمجھنے میں انگریزی شاعری کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے۔ اس تخلیقی صنف کو پاکستان میں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو ہر ممکن مالی وسائل اور مواقع مہیا کر نے چائیے۔صدر شعبہ ڈاکٹر محمود اظہر نے کہا کہ انگریزی شاعری کے بارے خاص دلچسپی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اور مستقبل میں بھی اس طرح کے تخلیقی سیمینار کرانے کا اعادہ کیا۔ شعبہ انگریزی کے پروفیسر لیاقت نے بھی اپنی انگریزی نظمیں پڑھ کر شرکاء کو محظوظ کیا۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر نسیم ریاض بٹ نے معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سوونیئر پیش کیا۔فیکلٹی ممبران سمیت طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -