زرعی ترقیاتی بینک کے نادہندہ کے خلاف ریکوری کے دعویٰ پر نوٹس جاری

زرعی ترقیاتی بینک کے نادہندہ کے خلاف ریکوری کے دعویٰ پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے زرعی ترقیاتی بینک کے نادہندہ کے خلاف ریکوری کے دعوی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے بینک ڈیفالٹر سے 9 مارچ کو جواب طلب کر لیا ہے۔بینکنگ عدالت کے جج قمر اعجاز نے زرعی ترقیاتی بینک کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہری شمس الدین نے 2015ء میں اپنی تینتالیس کنال اراضی رہن رکھوا کر 4لاکھ 23ہزار روپے قرض حاصل کیاتھا۔

اور ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود قرض کی رقم کی ایک قسط بھی ادا نہیں کی، جس پر بینک نے قرض خواہ شمس الدین کو ڈیفالٹر قرار دے رکھا ہے ،بینک نادہندہ شہری کے خلاف 5لاکھ روپے کی ڈگری جاری کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد زرعی ترقیاتی بینک کے نادہندہ شہری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 مارچ کو جواب طلب کر لیاہے۔