نادہندہ شہری کے وارنٹ گرفتاری جاری

نادہندہ شہری کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے فیصل بینک کے نادہندہ شہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے6مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔بینکنگ عدالت کے جج ذوالفقار لون نے فیصل بینک کے ریکوری کے دعوی پر سماعت شروع کی تو بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چونگی امرسدھو کے رہائشی شعبان کھوکھر نے بینک کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے 5لاکھ روپے خرچ کئے اور 4سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کریڈٹ کارڈ کا بل ادا نہیں کیا ۔

،بینک نادہندہ کے خلاف 5لاکھ 23ہزار کی ڈگری جاری کی جائے، عدالت کو بتایا گیا کہ بینک ڈیفالٹر طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہا جس پر عدالت نے بینک نادہندہ شعبان کھوکھر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالتی بیلف کو حکم دیا کہ بینک ڈیفالٹر کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت کے روبروپیش کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -