تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے کے مقدمات میں دو ملزموں پر جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے غفلت اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے کے مقدمات میں ملوث دو ملزموں پر جرمانہ عائد کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ملزموں محمد نعمان اور وقاص کے خلاف درج مقدمات کی سماعت کی، جنوبی چھاونی پولیس نے ٹریفک پولیس کی درخواست پر ملزموں کے خلاف تیز رفتاری اور غفلت سے موٹر سائیکل چلانے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔
، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزموں نے جنوبی چھاونی کے علاقے غفلت سے ڈرائیونگ کر کے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا ۔
بلکہ شہریوں کی جانیں بھی خطرے میں ڈالیں ،دونوں ملزموں نے عدالت میں کہا کہ وہ پہلے کسی مقدمے میں ملوث نہیں رہے اور قانون کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہیں تاہم وہ آئندہ اس جرم کا ارتکاب نہیں کریں گے ،سزا میں نرمی برتی جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کی جانچ کرنے کے بعد دونوں ملزموں پر 500فی کس جرمانہ عائد کردیا ہے ۔