جعلی ویزوں پر ملائشیاء جانے کی کوشش،تین ملزمان کو تابرخاست عدالت قیدکی سزا

جعلی ویزوں پر ملائشیاء جانے کی کوشش،تین ملزمان کو تابرخاست عدالت قیدکی سزا

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور نے جعلی ویزوں پر ملائشیاء جانے کی کوشش کرنے والے 3ملزمان کو 30،30ہزار روپے جرمانہ جبکہ تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج سنٹرل لاہور کی عدالت میں ایف آئی اے نے 3ملزمان نعیم ،سجاد،واصف کو پیش کیا عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کو لاہور ایرپورٹ سے اْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ملائشیاء جانے کے لئے جہاز میں سوار ہو گے تھے اطلاع پر ان کے فوری ویزے چیک کئے گے تو وہ جعلی نکلے۔

عدالت میں ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے بیرون ملک ملازمت پر جانے کے لئے ایجنٹ سے رابط کیا تھا جس نے ان کو پاسپورٹ دے کر جہاز میں سوار کرایا تھا، عدالت نے دونوں کا موقف سننے کے بعد ملزمان تمام ملزمان کو جرمانہ سمیت مذکورہ بالا سزاء کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -