صوبائی محکمہ جات کو اردو بطور دفتری زبان جاری کرنے کی ہدایت خوش آئند ہے

صوبائی محکمہ جات کو اردو بطور دفتری زبان جاری کرنے کی ہدایت خوش آئند ہے

  

لاہور ( پ ر ) پاکستان قومی زبان تحریک کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں نفاذ قومی زبان عملدرآمد کے بعد پنجاب حکومت نے آئین کی شق ۱۵۲ اور عدالت عظمی کے فیصلے کے مطابق تما م صوبائی محکمہ جات کو قومی زبان اردو کو دفتری زبان استعمال کرنے اور ترجمہ کا اہتمام کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔پاکستان قومی زبان تحریک کے صدر عزیز ظفر آزاد نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کومستحسن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور قانون پر عملدرآمد جمہوری طرزعمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان اور صوبہ سرحد کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے قومی زبان کو دفتری زبان بنانے کا اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری ملکی یک جہتی اور قومی تشخص ہماری زبان سے منسلک ہے۔پاکستان قومی زبان تحریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس نفاذ قومی زبان مہم بھرپور رہی جس کے خاطرخواہ نتائج موصول ہو رہے ہیں ۔ اجلاس سے پروفیسر سلیم ہاشمی، فاطمہ قمر،ظہور احمد، رانا سہیل، عزیزالرحمن،حامد انوار، سعد ہاشمی و دیگر نے خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -