تلمبہ کے پولٹری فارم پر کام کرنیوالے 5مزدور زہریلے چاول کھانے سے بے ہوش،1 جاں بحق

تلمبہ کے پولٹری فارم پر کام کرنیوالے 5مزدور زہریلے چاول کھانے سے بے ہوش،1 جاں ...
تلمبہ کے پولٹری فارم پر کام کرنیوالے 5مزدور زہریلے چاول کھانے سے بے ہوش،1 جاں بحق

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)تلمبہ کے پولٹری فارم پر کام کرنیوالے 5مزدور زہریلے چاول کھانے سے بے ہوش،ایک جاں بحق ہوگیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق زہریلے چاول کھانے والے 4نوجوانوں کو ملتان ریفر کردیا گیا ہے جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا ہے،متاثرہ تمام افراد تلمبہ کے پولٹری فارم پر کام کرتے تھے،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے،پانچوں متاثرہ افراد کا رہائشی تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلرز ایک بار پھر سرگرم ،ایک گھنٹے کے دوران دو پولیس اہلکارقتل

ذرائع کے مطابق ان متاثرہ افراد کوڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال لایا گیا تھا جن کی حالت نہ سنبھلنے پر ڈاکٹروں نے نشتر ہسپتال ملتان بھیج دیا ہے۔

مزید :

ملتان -