خستہ حال ٹرین نے ماں کی گود اجاڑ دی ،ٹھنڈ لگنے سے شیر خوار جاں بحق

خستہ حال ٹرین نے ماں کی گود اجاڑ دی ،ٹھنڈ لگنے سے شیر خوار جاں بحق
خستہ حال ٹرین نے ماں کی گود اجاڑ دی ،ٹھنڈ لگنے سے شیر خوار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) خستہ حال جعفر ایکسپریس میں دوران سفر ٹھنڈ لگنے سے شیر خوار بچہ جاں بحق ہوگیا۔

سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار،ساتھی فرار 

تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس میں اس وقت افسوسناک واقعہ پیس آیا جب ایک فیملی اپنے شیر خوار بچے کے ہمراہ سفر کررہی تھی۔ دوران سفر ماں اپنے جگرکے ٹکڑے کو سردی سے بچانے کیلئے کافی جتن کرتی رہی جب ماں نے دیکھاکہ بچہ خاموش ہے وہ سمجھی کہ گرمائش ملنے سے سو گیا ہے مگر اسے کیا معلوم تھا کہ اس کا بچہ بھی ان معصوم بچوں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے جو اس ملک کی بے حس انتظامیہ کے ناقص انتظامات کی وجہ سے اس دنیا سے جا چکے ہیں۔لیکن جب ٹرین کھاریاں سٹیشن پہنچی تو ماں نے بچے میں کوئی حرکت محسوس نہ ہونے پر بچے کو دیکھا تو وہ سردی برداشت نہ کر پانے سے جاں بحق ہوچکا تھا۔
والدین نے سٹیشن پر انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بیان دیاکہ ٹرین کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹے ہوئے تھے،جہاں سرد ہوا اندر آرہی تھی جس کے باعث ان کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ہماری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ ذمہداروں کیخلاف کارروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید :

راولپنڈی -