مولانا سلیم کی وفات سے ملک جید عالم دین سے محروم ہو گیا،علماء جامعہ اشرفیہ

مولانا سلیم کی وفات سے ملک جید عالم دین سے محروم ہو گیا،علماء جامعہ اشرفیہ

  

لاہور (پ ر) وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس کے مرکزی صدر مولانا سلیم اللہ خان کی وفات پرجامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اجودعبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ زبیر حسن، حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سلیم اللہ خان کی تمام زندگی دین اسلام کی ترویج اشاعت میں گزری ۔ مولانا سلیم اللہ خان کی وفات سے ملک جید عالم دین اور اسلام کے عظیم داعی سے محروم ہو گیا۔ دریں اثناء دعائیہ تقریب دُعائے مغفرت کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -