سرعام فائرنگ کا ایک اور واقعہ، متعلقہ پولیس حسب معمول خاموش

سرعام فائرنگ کا ایک اور واقعہ، متعلقہ پولیس حسب معمول خاموش

  

لا ہور ( سٹی ر پو رٹر ) صو با ئی دا را لحکومت میں سرعام فائرنگ کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا، متعلقہ پولیس حسب معمول خاموش رہی ،ڈی آئی جی آپریشنز کو نوٹس لینا پڑا۔منظر عا م پر آنے والی فوٹیج میں د یکھا جا سکتا ہے کہ تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں ٹھیکیدار سفیان اور اسلحہ ڈیلر ہنی کی شدید فائرنگ کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ گونج اٹھا۔ شدید فائرنگ کے باوجودمتعلقہ پولیس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی ڈاکٹر حیدر اشرف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو واقعہ کی انکوائری کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔واضح ر ہے کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کھلے عام فائرنگ کے متعد د واقعات پر پولیس کی خاموشی اور مبینہ رشوت ستانی سے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -