نواں کو ٹ ہوائی فائرنگ ،وزیراعلیٰ کا نوٹس ،پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نواں کو ٹ ہوائی فائرنگ کیس میں پولیس نے 3ملزمان کو حراست میں لے لیا،تاہم2 ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا تھا۔ایس ایچ او نو اں کو ٹ محمد صد یق کے مطابق مرکزی ملزم سفیان کے بھائی سمیت تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔