پاک آرمی پری ہاسٹل میڈیکل کیئر کے تصور کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے : بریگیڈ ئر ضیا ء اللہ

پاک آرمی پری ہاسٹل میڈیکل کیئر کے تصور کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے : بریگیڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر میڈیکل سروسز آف پاک آرمی، بریگیڈیئر محمد ضیاء اللہ نے گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ سے ملاقات کی اور پری ہاسپٹل میڈیکل کیئر کی تربیت کے بارے میں باہمی تبادلہ خیال کیا ۔ رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی، ڈاکٹر محمد فرحان خالد، سربراہ ٹریننگ ونگ محمد احسن ، ٹریننگ ایڈجوٹنٹ، زوہیب اصغر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر میڈیکل سروسز بریگیڈیئر محمد ضیاء اللہ نے اکیڈمی میں جاری تربیتی کورس میڈیکل ، فائر اور ریسکیو کے متعلق زیر تربیت کیڈیس کو دی جانے والی تربیت کابغورجائز ہ بھی لیا۔ ڈی ایم ایس بریگیڈیئر محمد ضیاء اللہ نے ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی سروسز کو سراہا اور کہا کہ بریگیڈئیر امیر حمزہ کی قیادت میں اکیڈمی صحیح معنوں میں ایک قومی مثالی ادارہ حسن کارکردگی میں تبدیل ہو چکی ہے ۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز کو آگاہ کیا کہ پاک فوج پری ہاسپٹل مینجمنٹ کے نظام کو تمام گیرژ نزمیں قائم کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان آرمی پری ہاسپٹل میڈیکل کیئر کے تصور کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم مقصد کی تکمیل کیلئے کم سے کم مدت میں تربیت یافتہ پرامیڈیکس کی اشد ضرورت ہے جو میڈیکل اور سرجیکل کی ایمرجنسز کو موثر طریقے سے رسپانڈ کر سکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ نے بتایا کہ کہ ملک بھر میں لاکھوں قیمتی انسانی جانوں کو بچایا گیا ہے جوکہ اس ادارے میں جدید طرز وسیمولیٹرز پر دی جانے والی معیاری تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مہمانوں کو آگاہ کیا کہ اکیڈمی میں پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ریسکیورز کی ایک بڑی تعداد تربیت حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پراکیڈمی گلگت بلتستان، آزاد جموں وکشمیر، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ سمیت پنجاب کے سترہ ہزارسے زائد ریسکیورز کو تربیت فراہم کر چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -