واربرٹن:ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرکئی شہریوں کو لوٹ لیا

واربرٹن:ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرکئی شہریوں کو لوٹ لیا

  

واربرٹن(نمائندہ پاکستان)واربرٹن ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دوکاندار سے ہز اروں روپے لوٹ لیے دوسری وار دات میں چور گو رنمنٹ واٹر سپلائی سسٹم سے قیمتی تار چوری کر تے ہوئے ایک رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدا اٹھاتھے ہوئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق وار برٹن ننکانہ روڈپر واقع پپو کریا نہ سٹور سے دو ڈاکو آئے اور پپو سے سگریٹ مانگے جب پپو ان کو سگریٹ دینے لگا تو اس دوران ایک ڈاکو گن لے کر دوکان کے اندر داخل ہو گیا اور کہنے لگا کہ جو کچھ تمھارے پاس ہے نکال دو ورنہ جان سے جاؤ گے اس نے دوکاندار پپو سے 20 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل قیمتی برانڈ کی سگریٹ بھی لے گئے وار دات کے بعد فروز وٹواں کی جانب بڑے اطمینان سے اپنی موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے دوسری وار دات میں چورگورنمنٹ واٹر سپلائی سسٹم سے تاچوری کر رہے تھے کہ چوکیدار محمد سلیم کی آنکھ کھل گئی جس نے ایک چور کو پکڑ لیا دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا کچھ عرصہ قبل بھی چور یہاں سے ہزاروں روپے کی تار چوری کر چکیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -