لاری اڈا ، 65سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد،پولیس نے نشئی قرار دے دیا

لاری اڈا ، 65سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد،پولیس نے نشئی قرار دے دیا

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) لاری اڈا کے علاقہ سے 65سالہ نامعلوم معمر شخص کی نعش ملی ہے، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش مردہ خانے میں جمع کروادی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاری اڈا کے علاقہ میں معمرشخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے، شبہ ہے کہ اس کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثا کی شناخت کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -