قصور اور جڑانوالہ میں ڈاکو بے لگام ، متعدد شہریوں کو لوٹ لیا ، وکلا برادری سراپا احتجاج

قصور اور جڑانوالہ میں ڈاکو بے لگام ، متعدد شہریوں کو لوٹ لیا ، وکلا برادری ...

  

 قصور،جڑانوالہ(بیورورپورٹ،نامہ نگار) قصور کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں گن پوائنٹ پر نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے رہائشی حافظ ظہیر احمد اور ماسٹر منظور حسین اپنی کار پر پلاٹ لینے کی غرض سے النصیرہاؤسنگ سوسائٹی جا رہے تھے کہ جب وہ جاگو والا کے قریب پہنچے تو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر10ہزار روپے نقدی چار موبائل فون دیگر قیمتی دستاویزات لوٹ کر فرار ہوگئے۔امریکن سکول پتوکی کے نزدیک دو مسلح ڈاکوؤں نے عابد بھٹی سے گن پوائنٹ ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ روشن بھیلہ کے قریب سے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے پانچ ہزار روپیہ نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ جماعت پورہ کے رہائشی محمدمنشاء کے گھر تالے توڑ کر داخل ہونے والے نامعلوم چور پانچ تولہ طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ اسی طرح جیمر کے رہائشی خان ذادہ شمشیر خاں نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر کو بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے باہر کھڑی بغیر نمبری موٹرسائیکل لے کر رفو چکر ہو گئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔جڑانوالہ میں پولیس ناکوں سے غائب تھانہ سٹی کی حدود میں ڈاکوؤں نے اندھیر نگری مچا دی ایڈووکیٹ کی فیملی کو یر غما ل بنا کر لاکھوں مالیتی طلائی زیورات و نقدی لوٹ لی۔ وکلاء برادری سراپا احتجاج ہڑتال کی کال دے دی ۔

سی پی او سے ایس ایچ او سٹی کی معطلی کا مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ واٹر ورکس روڈ پر رہائش پذیر سید فواد حیدر شاہ ایڈووکیٹ کے گھر ڈاکوؤں کا 6رکنی مسلح گروہ اند ر داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر گھر کی تلاشی کے دوران لاکھوں مالیتی 13تولے طلائی زیورات 7لاکھ روپے نقدی و دیگر مال و زر لوٹ لیا ۔واردات کے بعد ڈاکو بآسانی فرار ہو گئے اور 1کلو میٹر کے فاصلہ پر کینال روڈ ناکہ سے پولیس اہلکار غائب تھے ۔ڈکیتی کی اطلاع کے باوجود تھانہ سٹی پولیس حسب روایت ناکہ بندی کے باوجود ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں نا کام رہی اور روایتی انداز میں اہل خانہ سے تفتیش کے دوران ڈنگ ٹپاؤ پالیسی میں وقت کا ضائع کرتی رہی ۔ایڈووکیٹ کے گھر ڈکیتی کی دلیر انہ واردات پر وکاء برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دے دی ہے اور سی پی او ست مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او سٹی عاد ل کھچی کو فی الفور معطل کیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -