قلعہ گجر سنگھ ،دوگر وپو ں میں فا ئر نگ سے را ہگیر نوجوان زخمی ہو گیا

قلعہ گجر سنگھ ،دوگر وپو ں میں فا ئر نگ سے را ہگیر نوجوان زخمی ہو گیا

  

لا ہور (سٹی ر پو رٹر )قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں دو گرو پو ں میں فا ئر نگ کے نتیجہ میں را ہگیر نوجوان زخمی ہو گیا ۔ امدا د ی ٹیموں نے زخمی کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتا ل میں منتقل کردیا جبکہ پولیس نے کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ قلع بازار میں دو گروپوں کے درمیان معمو لی تلخ کلا می پر فائرنگ شروع ہو گئی ۔ فا ئر نگ کے نتیجہ میں را ہگیر ذیشان نامی شخص زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ امدا د ی ٹیمو ں نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیااور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -