واپڈا ٹاؤن ، گھر میں گھس کر چوری کرنیوالا ڈولفن فورس کے ہاتھوں گرفتار

واپڈا ٹاؤن ، گھر میں گھس کر چوری کرنیوالا ڈولفن فورس کے ہاتھوں گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے چور کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ اپنی معمول کی گشت پر تھی کہ پولیس ایمرجنسی 15پر کال موصول ہوئی کہ واپڈاٹاؤن ایک گھر میں کوئی نامعلوم تالا توڑ کر اندر داخل ہو ا ہے جس پر ڈولفن ٹیم نمبر112موقع پر پہنچ گئی اور چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے مالِ مسروقہ و نقدی برآمدہوئی ۔ ملزم ظفر کوقانونی کارروائی کے لئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی مجاہدو ڈولفن سکواڈفیصل شہزاد نے پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر فوری ریسپانس دینے اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے پر اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے۔

مزید :

علاقائی -