باپ کے ہاتھوں قتل ہونیوالی بیٹی کی نعش بھی نالے سے مل گئی
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نواں کو ٹ کے علاقہ میں16روز قبل قتل ہو نے والی ما ں بیٹی کا معا ملہ ۔ پو لیس نے گزشتہ روز بیٹی کی لا ش سبزہ زار گند ے نا لے سے بر آمد کر لی ۔ بتا یا گیا ہے کہ نواں کو ٹ کے علاقہ میں یکم جنوری کو سابق شوہر طفیل نے بیو ی زہر ہ پروین اور بیٹی آمنہ کو قتل کیا تھا جس کا مقد مہ مقتو لہ زہر ہ کے بھا ئی کی مد عیت میں در ج کیا گیا تھا ۔مقد مہ مد عی کی در خوادست پر طفیل کو حرا ست میں لیا گیا تو ملزم نے دوران تفتیش پو لیس کا بیا ن د یا تھا کہ سابق بیو ی زہر ہ اور بیٹی آمنہ کو غیر ت کے نا م پر قتل کر کے لا شیں گند ے نالے میں پھینک د ی ہیں ۔ پو لیس نے وقوعہ کے 2روز بعد ہی زہر ہ کی لا ش کے ٹکڑے بر آمد کر لئے لیکن آمنہ کی لا ش نہیں ملی تھی ۔ گزشتہ روز پو لیس کوسبزہ زار گندے نا لے سے آمنہ بور ی میں بند لا ش بر آمد کر لی ہے ۔