سول لائن ، 46سالہ شخص ہیٹر سے آگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق

سول لائن ، 46سالہ شخص ہیٹر سے آگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) سول لائن کے علاقے میں 46سالہ شخص ہیٹر سے آگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے میں جمع کروا دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سول لائن کے علاقے ٹمپل روڈ پر اندرون دہلی گیٹ ملتان کے رہائشی شفقت وحید نے ایک کمرے کا فلیٹ لیکر رہائش اختیار کر رکھی تھی ۔ سول لائن تھانے کی پولیس کے مطابق شفقت وحید گزشتہ چند سالوں سے لاہور میں بسلسلہ روز گار مقیم اور یو پی ایس بنانے کا کام کرتا تھا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب وہ فلیٹ میں ہیٹر جلا کر سردی کی شدت کم کرنے کے لئے سو گیا اچانک ہیٹر گرنے سے کمرے میں آگ لگ گئی جس کے باعث وہ آگ سے جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اہل محلہ نے دیکھ کر فوری پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر اتفاقیہ حادثہ قرار یکر مردہ خانے جمع کروا دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے بھائی اختر وحید سے رابطہ ہوا ہے جس نے کارروائی سے انکار کر دیا ہے، لاش کو اس کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -