شاہدرہ چوک پر ٹریفک سگنلز کے منصوبہ پر ایک کروڑ 94لاکھ روپے لاگت آئے گی، ڈی آئی جی ٹریفک سیداحمد مبین
لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر ) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سیداحمد مبین نے کہا ہے کہ شاہدرہ چوک میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو درخواست دی تھی کہ شاہدرہ چوک پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب،سلپ روڈ اور برکت پلی کی تعمیر اشد ضروری ہے جس پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سیداحمد مبین سے وعدہ کیا کہ شاہدرہ چوک پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب ،سلپ روڈ اور برکت پلی کی تعمیرکا منصوبہ جلد شروع کیاجائے گا ۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ اس منصوبہ پر ایک کروڑ 94لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اورجلد کام کا آغاز ہو جائے گا ۔