کیمیکل سے تیار شدہ دودھ پائے جانے پر 2دکانیں سربمہر

کیمیکل سے تیار شدہ دودھ پائے جانے پر 2دکانیں سربمہر

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر صدر شبیر حسین بٹ کی نگرانی میں دودھ کی سات دکانوں کا معائنہ کیا جن میں سے دو دکانوں پر مضرصحت اور کیمیکل سے تیار شدہ دودھ پائے جانے پر ان دکانوں کو سربمہر کردیا گیا ہے شہر میں سرکاری ادارے نے ایسی 18دکانوں کی فہرست تیار کی ہے جہاں پر کیمیکلز کی مدد سے دودھ تیار کرکے فروخت کیا جاتا ہے ، یہ دکانیں ریگل چوک، گھنگ روڈ، طارق روڈ، خالد روڈ اور دیگر مقامات پر ہیں ۔

مزید :

علاقائی -