ملت پارک ، شوہر کے تشدد سے جاں بحق خاتون سپر د خاک : ملزم گرفتار

ملت پارک ، شوہر کے تشدد سے جاں بحق خاتون سپر د خاک : ملزم گرفتار

  

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ملت پا رک کے علاقہ میں شوہر کے تشدد سے جا ں بحق ہو نے والی دو بچوں کی ما ں30سالہ خاتون کی لا ش پو لیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔ لا ش گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا، اس موقع پر ہر آنکھ اشک تھی، بعدا زا ں مقتو لہ کی لا ش کو سینکڑوں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتا ر ہے، مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ملت پا ر ک کے علاقہ نیشنل بینک کا لو نی کو ارٹر زکی ر ہا ئشی 30سالہ ر قیہ بی بی کی 7سال قبل علی مرتضیٰ نا می شخص سے شاد ی ہو ئی تھی ۔ پو لیس کے مطا بق علی مر تضی ٰ نشے کا عاد ی تھا اور کثر اوقات نشہ کر کے ر قیہ کو تشددکا نشا نا بنا تا تھا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دوروزقبل دو نو ں میا ں میں دوبا ر ہ جھگڑا ہوا جس پر ملزم علی نے رقیہ کو ڈ نڈے اور ہتھوڑیا ں ما ر کر قتل کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔ بچوں کی چیخ وپکا ر کی آواز سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچنے اور پو لیس کو اطلا ع دی ۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتا ر کر کے لا ش کو پوسٹ ما رٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ، لا ش گھر پہنچنے پر کہرام بر پا ہو گیا ،معصو م بچے ما ں کی لا ش سے لپٹ کر رو تے ر ہے۔ بعدازاں مقتو لہ کی لا ش کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا ہے ۔مقتو لہ ر قیہ کے بچو ں کا کہنا تھا کہ پا پا نے ما ما کو ڈ نڈے اور ہتھوڑی سے ما را جس سے ما ما بیہو ش ہو گئی اور اللہ میا ں کے پا س چلی گئی ۔معصو م بچو ں کا مزید کہنا تھا کہ ما مااور پا پا میں اکثر لڑا ئی جھگڑا ر ہتا تھا اور پا پا ما ما کو ڈ نڈ ے سے ما رتے تھے ۔اس حوالے سے پو لیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے ۔ ملزم نے دوران تفتیش جر م کا اعترا ف کر لیا ہے ، ابتدا ئی پوسٹ ما رٹم ر پو رٹ کے مطا بق ر قیہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور موت خون زیا د ہ بہہ جا نے کی وجہ سے ہو ئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -