پولیس کو تیرہ تھانوں کی منتقلی کیلئے کرائے کی مناسب عمارتوں کی تلاش

پولیس کو تیرہ تھانوں کی منتقلی کیلئے کرائے کی مناسب عمارتوں کی تلاش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) لاہور پولیس کو تیرہ تھانوں کی منتقلی کے لئے کرائے کی مناسب عمارتوں کی تلاش ہے جس کیلئے متعلقہ ایس پیز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہورپولیس کے بعض تھانے کرایوں کی ایسی عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں،جہاں دکانوں اور فلیٹس کے علاوہ رہائشی گھر بھی شامل ہیں ،ان عمارتوں میں پولیس اہلکاروں کو نہ تو بیٹھنے کے لئے کوئی مناسب جگہ دستیاب ہے اور نہ ہی تھانوں میں اہلکاروں کی رہائش کا کوئی انتظام ہے۔پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال گیارہ پولیس اسٹیشنز ایسے ہیں جن کو ازسرنو تعمیر کیا جائے گا۔ تعمیراتی کام کیلئے نئی جگہ ڈھونڈی جا رہی ہے تاکہ تھانوں کو کسی صاف ستھری اور مناسب عمارتوں میں منتقل کیا جا سکے۔ جن تھانوں کے لیے جگہ ڈھونڈی جا رہی ہے ان میں تھانہ ملت پارک ، لیاقت آباد ، فیصل ٹاؤن اور اسلام پورہ سمیت دیگر تھانے شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -