ٹریفک حادثات و واقعات میں 10افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات و واقعات میں 10افراد جاں بحق

  

قصورجڑانوالہ،پھول نگر(بیورورپورٹ،نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) قصور اور اس کے گردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کے رہائشی ریاست اور علی عرفان اپنی موٹرسائیکل نمبری3426/OKAپر لاہور جا رہے تھے کہ جب وہ بائی پاس پھولنگر چاہ ڈھاباں کے قریب پہنچے تو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ نمبری9356-NLCکے ساتھ ٹکرا جانے کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار ریاست اور علی عرفان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ مصطفی آباد کے نواحی گاؤں لکھنیکے کا رہائشی عتیق احمد لاہور کی طرف جا رہا تھا کہ دفتو ہ کت کے نزدیک پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نمبری3962-LECنے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے لاہور ہسپتال لے جا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔جڑانوالہ میں بھی ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایڈووکیٹ سمیت 4افرادزندگی کی بازی ہا رگئے۔طیب اعوان ایڈووکیٹ اپنے دوست محمد اویس ، 16سالہ رومیسہ کرنٹ لگنے سے ، مسافر ویگن اور گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں 12سالہ کمائل بچہ جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ بار جڑانوالہ کے سینئر وکیل ملک غلام قادر اعوان ایڈووکیٹ کا جواں سالہ بیٹا طیب اعوان ایڈووکیٹ ساکن 103ر۔ب پھلاہی والا اپنے دوست اویس کے ہمراہ کار میں فیصل آباد جا رہا تھا کہ راستہ میں حادثہ پیش آنے سے دونوں جاں بحق ہوگئے۔ دوسرے واقعہ میں محمود کالونی کا رہائشی اسد اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ راستہ میں گنے سے لوڈ ٹرالے اور ویگن میں تصادم کے نتیجہ میں اسد کا 12سالہ کمائل زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔ تیسرے حادثہ میں علی کا لو نی کے رہا ئشی ذو الفقا ر کی 16سا لہ بیٹی رو میسہ گھر میں کر نٹ لگنے سے بے ہوش ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ لایا گیا جہا ں وہ دم توڑ گئی۔ سنیئر ایڈووکیٹ ملک غلام قادر اعوان کے جواں سالہ بیٹے ایڈووکیٹ طیب اعوان کی اچانک ہلاکت پر وکلاء برادری نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے۔ پھول نگر میں بھی تنخواہ لینے کیلئے جانے والے موٹرسائیکل سوار دو فیکٹری ملازم ٹرالر تلے آکر کچلے گئے،موقع پر ہی جاں بحق۔اوکاڑہ کء نواحی علاقے چوچک سے تعلق رکھنے والے دونوجوان دوست 21سالہ علی عرفان اور25سالہ ریاست موٹرسائیکل پر اوکاڑہ سے فیکٹری جاررہے تھے کہ پھول نگر بائی پاس پر موٹرسائیکل پھسلنے کی وجہ سے ٹرالر تلے آکر کچلے گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دونوں دوست فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے اور تنخواہ لینے کیلئے جارہے تھے ۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشیں قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی تاہم مرنے والوں کے لواحقین نے ٹرالر ڈرائیور کو معاف کردیا اور کسی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کی۔خانقاہ ڈوگراں میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق متوفی خاندان کا واحد کفیل تھا تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں محلہ نواب پورہ کا رہائشی عبدلستار جو کہ اپنی گذ ر بسر کیلئے محلوں میں چوکیداری کرتا تھا ضروری کام کے سلسلہ میں سٹرک کراس کر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آ نے والے تیز رفتار موٹر سائیکل نے اس کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طبی امدا د کیلئے مقامی ہسپتال لے جائیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا متوفی اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا خانقاہ ڈوگراں لاہور سرگودھاروڈ پر بننے والی ڈیوئیڈر لائی حا دثہ کا سبب بنتی ہے جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

مزید :

علاقائی -