نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کرنے کے خلاف درخواست ، حکومت کو نوٹس

نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کرنے کے خلاف درخواست ، حکومت کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے نیپرا کے خود مختار ادارے کو وفاقی وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے جبکہ اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے طلب کر تے ہوئے سماعت 20جنوری تک ملتوی کردی ہے۔جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر مہمندنے عدالت کو آگاہ کیاکہ وفاقی وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کرنے سے قبل مشترکہ مفادات کونسل اور کابینہ سے منظوری حاصل نہیں کی گئی۔ مشترکہ مفادات کونسل اور کابینہ کی منظور ی کے بغیر جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -