مئیرلاہورکی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت

مئیرلاہورکی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور کے نو منتخب مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔الیکشن کمشن کے وکیل حافظ سلیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فورم موجود ہونے کے باوجود درخواست گزار نے براہ راست عدالت سے رجوع کیا جو کہ قانون کے منافی ہے۔عدالت نے اتفاق کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

رجوع ،ہدایت

مزید :

صفحہ آخر -