سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل،فیصلہ محفوظ

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل،فیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم خرم لطیف کی درخواست ضمانت پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔ عدالت میں ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے ،عدالت ضمانت منظور کرے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے عدالت کو بتایا کہ ایلیٹ فورس اہلکار خرم لطیف سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مرکزی ملزم ہے،عدالت خرم لطیف کی درخواست ضمانت منظور نہ کی جائے۔

فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -