کاروباری شخصیت کے خلاف جسٹس آف پیس کا فیصلہ معطل، فریقین کو نوٹس

کاروباری شخصیت کے خلاف جسٹس آف پیس کا فیصلہ معطل، فریقین کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مشتاق احمد کاروباری شخصیت کے خلاف جسٹس آف پیس کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔درخواست گزار کاروباری شخصیت ذکاء الدین کے وکیل رضوان ذکاء گل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ذکاء الدین متعدد جھوٹے مقدمات بھگت چکا ہے اور تا حال بھی اسے مخالفین کی جانب سے جھوٹے مقدمات کی با ضابطہ مہم کا سامنا ہے،عدالت جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ کے حوالے سے فیصلہ کالعدم قراردے کر پولیس کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے جس عدالت نے جسٹس آف پیس کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرفریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

فیصلہ معطل

مزید :

صفحہ آخر -