افغانستان ، داعش کے جنگوؤں کا مدرسے پر دھاوا ،14علماء اغوا ، نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے اعلیٰ سرکاری عہدیدار ہلاک

افغانستان ، داعش کے جنگوؤں کا مدرسے پر دھاوا ،14علماء اغوا ، نامعلوم حملہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(اے این این ) شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے ایک مدرسے پر حملہ کرکے 14 علما ء کو اغواء کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کے ترجمان محمد آصف شنواری کے حوالے سے بتایا کہ داعش کے 3 جنگجوؤں نے ایک مدرسے پر دھاوا بولا اور وہاں دینی تعلیم دینے والے 14 علما ء کو اغوا کرلیا۔ اگرچہ واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، تاہم پولیس اور حکومتی عہدیداروں کے مطابق اس کارروائی کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے مصطفی صفی نامی اعلی حکومتی عہدیدار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

مزید :

علاقائی -