شہبازشریف کا وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پراظہار تعزیت

شہبازشریف کا وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ مولانا سلیم اللہ خان کے ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ اور ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دین اسلام کی ترویج کیلئے بے پناہ کام کیا اور مرحوم کی دینی علوم کی ترویج کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -