گھریلو کنکشن پر چلنے والی 2 فرنس ملوں پر چھاپہ، گیس چوری کا مقدمہ درج

گھریلو کنکشن پر چلنے والی 2 فرنس ملوں پر چھاپہ، گیس چوری کا مقدمہ درج

  

لاہور ( اپنے رپورٹر سے ) سوئی ناردرن لاہور ریجن کے جنرل منیجر قیصر مسعود کی ہدایت پر سوئی گیس کے عملے نے چھاپہ مار کر د و فرنس ملوں کو گھریلو کنکشن کے ذریعے گیس فراہم کردہ 10لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری پکڑ لی ۔ بتایا گیا ہے کہ دروغہ والہ کے علاقے میں بڑے پیمانے پر دو فرنس ملوں کو گھریلو کنکشن پر گیس چوری کرکے فراہم کی جارہی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس چوری کرکے مختلف مقامات پر گیس غیر قانونی طور پر سپلائی کی جارہی تھی جسکی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو گیس پریشر میں کمی کا بھی سامنا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں پردس لاکھ مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی ہے۔

گیس چوری

مزید :

صفحہ آخر -